مصنف ابن ابي شيبه
باب سجود التلاوة
من قال في "ص" سجدة وسجد فيها باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ سورۃ ص میں سجدہ ہے اور وہ اس میں سجدہ کرتے تھے
حدیث نمبر: 4322
٤٣٢٢ - حدثنا وكيع (عن مسعر) (١) عن مصعب بن شيبة عن سعيد بن جبير قال: رأيت الضحاك بن قيس يسجد في (ص) قال: فذكرته لابن عباس فقال: إنه رأى عمر بن الخطاب يسجد فيها (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ضحاک بن قیس کو سورۃ ص میں سجدہ کرتے دیکھا تو اس کا ذکر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ انہوں نے حضرت عمر بن خطاب کو سورة ص میں سجدہ کرتے دیکھا ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [ط، هـ].