مصنف ابن ابي شيبه
باب سجود التلاوة
من قال في "ص" سجدة وسجد فيها باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ سورۃ ص میں سجدہ ہے اور وہ اس میں سجدہ کرتے تھے
حدیث نمبر: 4314
٤٣١٤ - حدثنا ابن فضيل عن ليث عن مجاهد عن ابن عباس قال: كان النبي ﷺ يسجد في (ص) (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سورة ص میں سجدہ کیا کرتے تھے۔