مصنف ابن ابي شيبه
باب سجود التلاوة
من قال في "ص" سجدة وسجد فيها باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ سورۃ ص میں سجدہ ہے اور وہ اس میں سجدہ کرتے تھے
حدیث نمبر: 4313
٤٣١٣ - حدثنا هشيم قال أنا حصين والعوام عن مجاهد عن ابن عباس (أنه) (١): كان يسجد في (ص) وتلا هذه الآية: ﴿أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ﴾ (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سورة ص میں سجدہ کیا کرتے تھے اور اس آیت کی تلاوت کرتے { أُولَئِکَ الَّذِینَ ہَدَی اللَّہُ فَبِہُدَاہُمُ اقْتَدِہِ }۔
حواشی
(١) في [ب، ط، هـ]: (قال).