مصنف ابن ابي شيبه
باب سجود التلاوة
من قال في "ص" سجدة وسجد فيها باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ سورۃ ص میں سجدہ ہے اور وہ اس میں سجدہ کرتے تھے
حدیث نمبر: 4309
٤٣٠٩ - حدثنا سفيان (١) بن عيينة عن عبيد اللَّه (٢) بن أبي يزيد سمع ابن عباس يقول: في (ص) سجدة وتلا: ﴿أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ﴾ [الأنعام: ٩٠] (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سورة ص میں سجدہ ہے۔ پھر انہوں نے اس آیت کی تلاوت کی { أُولَئِکَ الَّذِینَ ہَدَی اللَّہُ فَبِہُدَاہُمُ اقْتَدِہِ }۔
حواشی
(١) في [جـ]: (حصين).
(٢) في [د، هـ]: (عبد اللَّه).