مصنف ابن ابي شيبه
باب سجود التلاوة
من قال: ليس في المفصل سجود ولم يسجد فيه باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ مفصل میں سجدے نہیں ہیں اور وہ اس میں سجدہ نہیں کرتے تھے
حدیث نمبر: 4284
٤٢٨٤ - حدثنا وكيع عن ابن أبي ذئب عن يزيد بن (عبد اللَّه) (١) بن (قسيط) (٢) عن عطاء بن يسار عن زيد بن ثابت قال: قرأت على رسول اللَّه ﷺ (النجم) فلم يسجد (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن ثابت فرماتے ہیں کہ میں نے نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے سورة النجم کی تلاوت کی، آپ نے سجدہ نہیں فرمایا۔
حواشی
(١) في [أ]: (عبيد اللَّه).
(٢) في [أ]: (نبيط).