مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
(باب) في إنسان يخرج من دبره الدود باب: جس شخص کے دبر سے کیڑا نکلے اس کے وضو کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 420
٤٢٠ - حدثنا غندر عن شعبة] (١) عن منصور عن موسى بن عبد اللَّه بن يزيد قال: سألت إبراهيم قلت: يخرج من دبري الدود أتوضأ منه؟ قال: لا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت موسیٰ بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے سوال کیا کہ میرے دبر سے کیڑا نکلا ہے، کیا میں وضو کروں گا ؟ انہوں نے فرمایا کہ تم وضو نہیں کروگے۔
حواشی
(١) ما بين المعكوفين سقط من: [جـ، ك].