مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 40699
باب: خوارج کا بیان
ما (ذكر) في الخوارج
حدیث نمبر: 40699
٤٠٦٩٩ - حدثنا عمرو بن يحيى (بن) (١) عمرو بن سلمة (الهمداني) (٢) عن أبيه عن جده قال: كنا جلوسا (على) (٣) باب عبد اللَّه (ننتظره) (٤) أن يخرج إلينا فخرج فقال: إن رسول اللَّه ﷺ حدثنا: "أن قوما يقرؤون القرآن لا يجاوز تراقيهم (يمرقون) (٥) من الإسلام كما (يمرق) (٦) السهم من الرمية، وأيم اللَّه لا أدري (لعل) (٧) أكثرهم منكم" (٨).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن سلمہ ہمدانی فرماتے ہیں کہ ہم حضرت عبداللہ کے انتظار میں ان کے دروازے پر بیٹھے تھے، وہ تشریف لائے اور فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم سے بیان کیا کہ ایک قوم قرآن مجید کو پڑھتی ہوگی لیکن قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا۔ وہ اسلام سے اس طرح نکل جائیں گے جس طرح تیر شکار سے نکلتا ہے۔ یہ حدیث بیان کرنے کے بعد حضرت عبد اللہ نے فرمایا کہ اللہ کی قسم میں نہیں جانتا کہ شاید ان سے تعلق رکھنے والے اکثر لوگ تم میں سے ہوں۔
حواشی
(١) في [ع]: (عن).
(٢) سقط من: [ط، هـ].
(٣) في [هـ]: (عند).
(٤) في [س]: (تنتظره)، وفي [هـ]: (ننتظر).
(٥) في [ع]: (يمزقون).
(٦) في [ع]: (يمزق).
(٧) في [ع]: (لعلى).