مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 40697
باب: خوارج کا بیان
ما (ذكر) في الخوارج
حدیث نمبر: 40697
٤٠٦٩٧ - حدثنا أبو أسامة عن سليمان بن المغيرة عن حميد بن هلال عن عبد اللَّه ابن الصامت عن أبي ذر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن بعدي أو سيكون بعدي من أمتي قوم يقرؤون القرآن لا يجاوز حلوقهم يخرجون من الدين كما يخرج السهم من الرمية لا يعودون فيه هم شرار الخلق والخليقة" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ذر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میرے بعد میری امت میں سے ایک قوم ہوگی جو قرآن تو پڑھتے ہوں گے لیکن قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا۔ وہ دین سے یوں نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے نکلتا ہے۔ وہ پھر دین میں واپس نہیں آئیں گے۔ وہ بدترین مخلوق اور بدترین اخلاق والے ہیں۔