مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 40661
باب: جنگ صفین کا بیان
باب ما ذكر في صفين
حدیث نمبر: 40661
٤٠٦٦١ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا موسى بن قيس قال: سمعت حجر بن عنبس قال: قيل لعلي يوم صفين: قد حيل بيننا وبين الماء، قال: فقال: أرسلوا إلى الأشعث، قال: فجاء، فقال: ائتوني بدرع ابن (سهر) (١) -رجل من بني براء- فصبها عليه (٢) ثم أتاهم فقاتلهم حتى أزالهم عن الماء (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حجر بن عنبس کہتے ہیں کہ جنگ صفین میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کہا گیا کہ ہمارے اور پانی کے درمیان وہ لوگ حائل ہوگئے ہیں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اشعث کو بلاؤ، وہ آئے تو انہوں نے کہا کہ میرے پاس ابن سہر کی ذرہ لاؤ، جو بنی براء کے ایک آدمی تھے۔ انہوں نے اس ذرہ کو پہن کر ان لوگوں سے قتال کیا اور انہیں پانی سے دور کردیا۔
حواشی
(١) في [ع]: (شهر).
(٢) أي: لبسها.