مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 40488

باب: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے تذکرہ کے بیان میں

ما ذكر في عثمان ﵁

حدیث نمبر: 40488
٤٠٤٨٨ - قال: وفي حديث أبي سعيد: فدخل عليه رجل فقال: بيني وبينك كتاب اللَّه، فخرج وتركه، ودخل عليه رجل يقال له: الموت الأسود، فخنقه وخنقه ثم خرج، قال: واللَّه ما رأيت شيئا قط هو ألين من (حلقه) (١)، واللَّه لقد خنقته حتى رأيت نفسه مثل نفس الجان تردد في جسده. ثم دخل عليه آخر، فقال: بيني وبينك كتاب اللَّه والمصحف بين يديه، فأهوى إليه بالسيف (فاتقاه) (٢) بيده فقطعها فلا أدري أبانها، أو قطعها فلم يبنها، ⦗٤٢٩⦘ فقال: أما واللَّه إنها لأول كف (٣) (خطت) (٤) الفصل.
مولانا محمد اویس سرور

ابو سعید کی روایت میں ہے کہ پھر ایک آدمی ان کے پاس داخل ہوا اور کہا میرے اور آپ کے درمیان اللہ کی کتاب ہے۔ پھر وہ نکل گیا اور ان کو چھوڑ دیا۔ پھر ایک آدمی ان کے پاس داخل ہوا جسے الموت الاسود کہا جاتا تھا، اس نے ان کا گلا بار بار دبایا پھر نکل گیا۔ اس نے کہا اللہ کی قسم میں نے ان کے حلق سے زیادہ نرم کوئی چیز نہیں دیکھی، اللہ کی قسم میں نے ان کا گلا دبایا یہاں تک کہ میں نے ان کی سانس کو چھوٹے سانپ کی سانس کی طرح ان کے جسم میں آتے جاتے دیکھا۔ پھر ایک اور آدمی ان کے پاس داخل ہوا اور کہا میرے اور آپ کے درمیان اللہ کی کتاب ہے، اور مصحف ان کے سامنے تھا۔ اس نے تلوار سے ان پر وار کیا، انہوں نے اپنے ہاتھ سے اسے روکا تو اس نے ہاتھ کاٹ دیا۔ مجھے معلوم نہیں کہ اسے الگ کردیا یا کاٹا مگر الگ نہ کیا۔ حضرت عثمان نے فرمایا اللہ کی قسم یہ پہلا ہاتھ ہے جس نے مفصل کو لکھا۔

حواشی
(١) في [أ، ب]: (خلقه).
(٢) في [أ، ب]: (فاتقا).
(٣) في [أ، ب]: زيادة (قطع).
(٤) في [أ، ب]: (خطبت).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفتن / حدیث: 40488
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40488، ترقيم محمد عوامة ---)