مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
(الرجل) يصلي وفي ثوبه الجنابة باب: اگر کپڑوں پر جنابت کا داغ ہو تو اس حال میں نماز پڑھنے کا حکم
حدیث نمبر: 4015
٤٠١٥ - حدثنا عبدة عن يحيى بن سعيد عن سليمان بن يسار: أن عمر صلى صلاة الغداة، ثم غدا إلى أرض له بالجرف فوجد في ثوبه احتلاما قال: فغسل الاحتلام، واغتسل، ثم أعاد (صلاة) (١) الصبح (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے فجر کی نماز پڑھی، پھر مقام جرف میں اپنی ایک زمین کی طرف گئے، وہاں انہوں نے اپنے کپڑوں پر احتلام کانشان دیکھا تو غسل کیا اور فجر کی نماز کا اعادہ کیا۔
حواشی
(١) سقط من: [ب].
(٢) منقطع؛ سليمان بن يسار لم يدرك عمر.