حدیث نمبر: 401
٤٠١ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عبد الملك بن سلع عن عبد خير قال: كنا مع علي يوما صلاة الغداة، فلما انصرف دعا الغلام (بالطست) (١) فتوضأ ثم أدخل أصبعيه في أذنيه ثم قال: هكذا رأيت رسول اللَّه ﷺ يتوضأ (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد خیر فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ فجر کی نماز میں ہم حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے جب انہوں نے نماز کا سلام پھیرلیا تو غلام سے پانی کا طشت منگوایا اور اس سے وضو کیا۔ دوران وضو اپنی انگلیوں کو کانوں میں داخل کیا پھر فرمایا ” میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یونہی وضو کرتے دیکھا ہے “
حواشی
(١) [أ، خ]: (بالطشت).