مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفتن
من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها باب: جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
٤٠٠٢٦ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا جرير بن حازم قال: حدثنا غيلان بن جرير عن أبي قيس بن رباح القيسي قال: سمعت أبا هريرة يحدث عن رسول اللَّه ﷺ أنه قال: "من ترك الطاعة وفارق الجماعة فمات (مات ميتة) (١) جاهلية، ومن خرج تحت راية عُمّية يغضب لعصبته أو ينصر عصبته أو يدعو إلى عصبته فقُتل (فقتلة) (٢) جاهلية، ومن خرج على أمتي يضرب برها وفاجرها لا يتحاشى من مؤمنها ولا يفي لذي عهد فليس مني ولست منه" (٣).حضرت ابوہریرہ رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے حدیث نقل کرتے ہیں انہوں نے فرمایا جس آدمی نے (امام کی ) اطاعت کو ترک کردیا اور جماعت سے جدا ہوگیا پس وہ مرا تو جاہلیت کی موت مرا اور جو آدمی اندھے جھنڈے تلے نکلا غصے کرتے ہوئے اپنے اقا رب کے لے ر یا مدد کرتے ہوئے اپنے اقارب کی یا دعوت دیتے ہوئے اپنے اقارب کی طرف اس کا قتل جاہلیت کا قتل ہے جو آدمی میری امت پر خروج کرے ان کے نیکوں اور فاجروں کو مارے نہ مومن کو چھوڑے اور نہ کسی عہد والے کا عہد پورا کرے وہ مجھ سے نہیں اور میں اس سے نہیں ہوں۔