مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 40027
باب: جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
حدیث نمبر: 40027
٤٠٠٢٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا ابن أبي ذئب عن سعيد بن سمعان قال: سمعت أبا هريرة يخبر أبا قتادة عن النبي ﷺ قال: "يبايع لرجل بين الركن والمقام ولن يستحل البيت إلا أهله فإذا استحلوه فلا تسأل عن هلكة العرب، ⦗٢٣٨⦘ ثم تأتي الحبشة (فيخربون) (١) خرابا لا يعمر بعده أبدا، وهم الذين يستخرجون كنزه" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ حضرت ابو قتادہ کو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کر کے بتاتے ہیں ارشاد فرمایا ایک آدمی کی رکن اور مقام ابراہیم کے درمیان بیعت کی جائے گی اور ہرگز نہیں حلال سمجھے گا بیت اللہ کو مگر اس کے اپنے لوگ جب وہ اسے حلال سمجھ گئے تو عرب کے ہلاک ہونے والوں کے بارے میں مت پوچھو پھر حبشہ کے لوگ آئیں گے بیت اللہ کو ایسا ویران کریں گے کہ پھر اسے اس کے بعد آباد نہ کیا جائے گا اور وہی ہوں گے جو اسکا خزانہ نکالیں گے۔
حواشی
(١) في [جـ ع]: (فيخربونه).