مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
(في المحافظة على الوضوء وفضله) باب: وضو کی پابندی اور اس کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 40
٤٠ - حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن عاصم عن زر عن عبد اللَّه قال: قلت يا رسول اللَّه كيف تعرف من لم تر من أمتك؟ قال: "هم غر (محجلون) (١) بلق من آثار الوضوء" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ ! آپ نے اپنی امت کے جن لوگوں کو نہیں دیکھا قیامت کے دن انہیں کیسے پہچانیں گے ؟ “ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ان کے اعضاء وضو روشن اور چمک دار ہوں گے۔“
حواشی
(١) سقط من: [جـ].