❮
❯
حدیث نمبر: 39789
٣٩٧٨٩ - قال ابن إسحاق: فأخبرني محمد بن جعفر، عن زيد بن ضميرة، قال: حدثني أبي وعمي - (وكانا) (١) شهدا حنينا مع رسول اللَّه ﷺ، قالا: صلى رسول اللَّه ﷺ الظهر، ثم جلس تحت شجرة فقام (إليه) (٢) (الأقرع) (٣) بن حابس وهو سيد خندف، يرد (عن) (٤) (دم) (٥) محلم، وقام عيينة بن حصن يطلب بدم عامر بن الأضبط القيسي وكان (أشجعيا) (٦)، قال: فسمعت عيينة بن حصن يقول: لأذيقن نساءه من الحزن مثل ما (ذاق) (٧) نسائي (٨)، فقال النبي ﷺ: "تقبلون الدية؟ " فأبوا فقام رجل من بني ليث يقال له: (مكيتل) (٩) (١٠): واللَّه يا رسول اللَّه (١١) ما شبهت (هذا) (١٢) (القتيل) (١٣) في (غُرَّة) (١٤) الإسلام إلا (كغنم) (١٥) وردت فرميت فنفر ⦗١٢٢⦘ آخرها، (اسلل) (١٦) (اليوم) (١٧) (وغير) (١٨) غدا، قال: فقال النبي ﷺ بيديه: "لكم خمسون في سفرنا هذا، وخمسون إذا رجعنا"، قال: فقبلوا الدية، قال: فقالوا: ائتوا بصاحبكم يستغفر له رسول اللَّه ﷺ (١٩) قال: فجيء به (فوصف) (٢٠) حليته، وعليه (حلة) (٢١) قد تهيأ فيها للقتل حتى أجلس بين يدي النبي ﷺ فقال: "ما اسمك؟ " (قال) (٢٢): محلم بن جثامة، فقال النبي ﷺ (بيديه ووصف أنه رفعهما) (٢٣): "اللهم لا تغفر لمحلم بن جثامة"، قال: فتحدثنا بيننا أنه إنما أظهر هذا وقد استغفر له في السر (٢٤).
مولانا محمد اویس سرور

ابن اسحق کہتے ہیں۔ مجھے محمد بن جعفر نے زید بن ضمیرہ سے روایت کر کے بیان کیا کہ وہ کہتے ہیں، مجھے میرے والد اور چچا نے بیان کیا، اور یہ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حنین میں شریک تھے، یہ دونوں بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کی نماز ادا فرمائی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک درخت کے نیچے تشریف فرما ہوئے۔ تو قبیلہ خندف کے سردار حضرت اقرع بن حابس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف کھڑے ہوئے اور یہ محلم کے خون سے مانع بن رہے تھے۔ اور حضرت عیینہ بن حصن کھڑے ہوئے اور عامر بن اضبط قیسی کا خون بہا طلب کرنے لگے، اور یہ اشجعی تھے۔ راوی کہتے ہیں : میں نے عیینہ بن حصن کو کہتے ہوئے سُنا کہ میں اس کی عورتوں کو غم و حزن کی وہ کیفیت ضرور چکھاؤں گا جو اس نے میری عورتوں کو چکھائی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ ” تم لوگ دیت قبول کرلو ؟ “ انہوں نے انکار کیا۔ تو بنو لیث میں سے ایک آدمی کھڑا ہوا جس کو مکیتل کہا جاتا تھا اور اس نے کہا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! خدا کی قسم ! میں اسلام کے روشن زمانے میں اس مقتول کو تشبیہ نہیں دوں گا مگر ایسی بکریوں سے جو پانی پر آئیں اور ان کو تیر مارا گیا تو ان کی آخری بھی بھاگ گئی۔ آپ آج کے دن ہی کوئی راستہ متعین کردیں اور کل (آنے والے حالات) کو بدل دیں۔ راوی کہتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھوں سے اشارہ کر کے فرمایا : ” ہمارے اس سفر میں تمہیں پچاس ملیں گے اور پچاس تب ملیں گے جب ہم واپس پلٹ آئیں گے “۔ راوی کہتے ہیں : پس انہوں نے دیت قبول کرلی۔ راوی کہتے ہیں : لوگوں نے کہا : تم اپنے آدمی کو لے آؤ تاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے لئے استغفار کریں۔ پس اس آدمی کو لایا گیا۔ راوی اس کی حالت بیان کرتے ہیں کہ اس پر ایک جوڑا تھا جس میں اس نے قتل ہونے کی تیاری کی تھی۔ یہاں تک کہ اس کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے بٹھا دیا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (اس سے) پوچھا : تمہارا نام کیا ہے ؟ اس آدمی نے جواب دیا : محلم بن جثامہ۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھوں سے، اور راوی نے بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے، فرمایا : اے اللہ ! محلم بن جثامہ کی مغفرت نہ فرمانا۔ راوی کہتے ہیں : ہم آپس میں یہ بات کرتے تھے کہ یہ (بد دعاء والی) بات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظاہراً فرمائی تھی جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے لئے تنہائی میں استغفار کیا تھا۔

حواشی
(١) في [أ، ب]: (وكانوا).
(٢) في [ق]: (إليهم).
(٣) في [س]: (الأفذع).
(٤) في [أ، ب]: (على).
(٥) في [ط، هـ]: (أم).
(٦) في [ع]: (أشجعنا).
(٧) في [ق، هـ]: (أذاق).
(٨) في [ع]: زيادة (قال).
(٩) في [أ، ب]: (مكيبل)، وفي [جـ، ق]: (مكتبل)، وفي [س]: (مكيتل).
(١٠) في [ق، هـ]: زيادة (فقال).
(١١) في [ع]: زيادة (واللَّه).
(١٢) في [ع]: (بهذا).
(١٣) في [أ، ب]: (القيل).
(١٤) في [أ]: (عزره)، وفي [ب]: (غزوة)، وفي [ط، هـ]: (عزة).
(١٥) في [س]: (كغم)، وفي [ع]: (لغنم).
(١٦) في [أ، ب]: (أسي)، وفي [ق، هـ]: (أسير).
(١٧) في [أ، ب]: (القوم).
(١٨) في [جـ، س، ع]: (وغد).
(١٩) سقط من: [ع].
(٢٠) في [ق، هـ]: (فوصلت).
(٢١) في [أ، ب]: (جلت).
(٢٢) في [س، ع]: (فقال).
(٢٣) سقط من: [أ، ب].
(٢٤) مجهول؛ لجهالة زيد بن ضميرة، أخرجه أحمد (٢٣٨٧٩)، وابنه (٢١٠٨١)، وأبو داود (٤٥٠٣)، وابن ماجه (٢٦٢٥)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٩٧٨)، وابن الجارود (٧٧٧)، والبيهقي ٩/ ١١٦، والطبراني (٥٤٥٧).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب المغازي / حدیث: 39789
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39789، ترقيم محمد عوامة ---)