❮
❯
حدیث نمبر: 39790
٣٩٧٩٠ - قال ابن إسحاق: فأخبرني عمرو بن عبيد عن الحسن قال: قال له رسول اللَّه ﷺ: "أمنته باللَّه ثم قتلته، فواللَّه ما مكث إلا سبعا حتى مات محلم"، قال: فسمعت الحسن (يحلف) (١) باللَّه: لدفن ثلاث مرات كل ذلك (تلفظه) (٢) ⦗١٢٣⦘ الأرض، قال: فجعلوه بين (صدى) (٣) جبل (وضموا) (٤) عليه من الحجارة، فأكلته السباع فذكروا أمره لرسول اللَّه ﷺ (٥) فقال: "أما واللَّه إن الأرض (لتطبق) (٦) على من هو (شر) (٧) منه، ولكن اللَّه أراد أن (يخبركم) (٨) (بحرمتكم) (٩) فيما بينكم" (١٠).
مولانا محمد اویس سرور

ابن اسحاق کہتے ہیں۔ عمرو بن عبید نے مجھے حسن کے حوالہ سے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے محلم سے کہا۔ ” تم نے اس کو (پہلے) خدا کے نام پر پناہ دے دی اور پھر اس کو قتل کردیا۔ “ خدا کی قسم ! محلم سات دن بھی نہ رہا کہ مرگیا۔ راوی کہتے ہیں : میں نے حسن کو خدا کی قسم کھاتے ہوئے سُنا کہ : محلم کو تین مرتبہ دفن کیا گیا لیکن ہر مرتبہ زمین اس کو باہر پھینک دیتی تھی۔ راوی کہتے ہیں : چناچہ لوگوں نے اسے ایک پہاڑ کے دو کناروں کے درمیان رکھا اور اس پر پتھر جمع کردیئے پھر اس کو درندوں نے کھالیا۔ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے اس کا معاملہ ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” بہرحال خدا کی قسم ! زمین تو اس سے بھی زیادہ شریر لوگوں کو چھپا لیتی ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے چاہا کہ تم کو آپس کی حرمت کے بارے میں خبر دے۔ “

حواشی
(١) في [س]: (يخلف).
(٢) في [ي]: بياض.
(٣) في: [ق، هـ]: (سدي).
(٤) في [هـ]: (ورصوا)، وفي [ص]: (وهموا).
(٥) سقط من: [ع].
(٦) في [ب]: (ليطبق)، وفي [س]: (التطبين).
(٧) في [ع]: (أشر).
(٨) في [ع]: بياض.
(٩) في [أ]: (لحرمتكم).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب المغازي / حدیث: 39790
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ الحسن تابعي.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39790، ترقيم محمد عوامة ---)