❮
❯
حدیث نمبر: 39564
٣٩٥٦٤ - [قال محمد: فسمعت إسماعيل بن محمد بن سعد ودخل علينا (الفسطاط) (١) ونحن ندفن (واقد) (٢) (بن عمرو) (٣) بن سعد بن معاذ فقال: ألا أحدثكم بما سمعت أشياخنا؟ (سمعت أشياخنا) (٤) يحدثون أن رسول اللَّه ﷺ قال يوم مات سعد: "لقد نزل سبعون ألف ملك شهدوا جنازة سعد ما وطئوا الأرض قبل يومئذ"] (٥) (٦).
مولانا محمد اویس سرور

محمد کہتے ہیں : میں نے اسماعیل بن محمد بن سعد کو سنا جبکہ وہ ہمارے پاس خیمہ میں داخل ہوئے اور ہم واقد بن عمرو بن سعد بن معاذ کو دفن کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا : کیا میں تمہیں وہ بات نہ بیان کروں جو میں نے اپنے شیوخ سے سنی ہے ؟ میں نے اپنے شیوخ کو بیان کرتے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سعد کی وفات کے دن ارشاد فرمایا : تحقیق ستر ہزار فرشتے اترے ہیں جو سعد کے جنازہ میں شریک ہوئے ہیں، انہوں نے اس دن سے پہلے زمین کو نہیں روندا تھا۔

حواشی
(١) في [أ]: (للفسطاط)، وفي [ب]: (فسطاط).
(٢) في [ع]: (وافد).
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) في [أ، ب، س]: تكررت.
(٥) سقط من: [ب].
(٦) مجهول؛ لجهالة الأشياخ، وأخرجه أحمد في فضائل الصحابة (١٤٩٢).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب المغازي / حدیث: 39564
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39564، ترقيم محمد عوامة ---)