حدیث نمبر: 39563
٣٩٥٦٣ - قال: فحدثني سعد بن إبراهيم أن رسول اللَّه ﷺ (قال) (١) يوم مات سعد: "لقد نزل سبعون ألف ملك شهدوا جنازة سعد ما وطئوا الأرض قبل يومئذ" (٢).مولانا محمد اویس سرور
راوی کہتے ہیں : مجھے سعد بن ابراہیم نے بیان کیا کہ جس دن حضرت سعد فوت ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تحقیق ستر ہزار فرشتے اترے ہیں جو سعد کے جنازہ میں شریک ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس دن سے پہلے (کبھی) زمین کو نہیں روندا تھا۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب].