٣٩٥٦٢ - قال محمد: فأخبرني أشعث بن إسحاق قال: فحضره رسول اللَّه ﷺ وهو يغسل، قال: فقبض رسول اللَّه ﷺ (ركبتيه) (١) (فقال) (٢): "دخل ملك (ولم) (٣) يكن له مجلس فأوسعت له"، (وأمه) (٤) تبكي وهي تقول: ويل أم سعد سعدا … براعة وجدا (بعد (أيادي) (٥) له ومجدا) (٦) … مقدم (سُد) (٧) به (مسدا) (٨) فقال رسول اللَّه ﷺ: "كل البواكي يكذبن إلا أم سعد"، قال محمد: وقال ناس من أصحابنا: إن رسول اللَّه ﷺ لما خرج (لجنازته) (٩) قال ناس من المنافقين: ما أخف سرير سعد أو جنازة (سعد) (١٠) (١١).محمد کہتے ہیں مجھے اشعث بن اسحاق نے بتایا کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس پہنچے جبکہ انہیں غسل دیا جا رہا تھا۔ راوی کہتے ہیں : پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے گھٹنے سمیٹ لیے اور فرمایا : ایک فرشتہ آیا ہے اور اس کے لئے بیٹھنے کی جگہ نہیں تھی پس میں نے اس کے لئے جگہ کشادہ کی ہے۔ حضرت سعد کی والدہ رو رہی تھیں اور کہہ رہی تھیں : ” ہائے سعد کی ماں، سعد پر ! ان کی برتری اور سنجیدگی پر، ان کے احسانات اور بزرگی کے بعد، وہ پیش رو جس سے خلا پر کیا جاتا تھا۔ “ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تمام رونے والیاں جھوٹ بولتی ہیں سوائے ام سعد کے۔ محمد کہتے ہیں : ہمارے ساتھیوں میں سے بعض لوگوں نے بتایا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت سعد کے جنازہ کے لئے نکلے تو منافقین میں سے بعض لوگوں نے کہا : سعد کا تختہ کتنا ہلکا ہے ! یا کہا : سعد کا جنازہ کتنا ہلکا ہے !