❮
❯
حدیث نمبر: 39561
٣٩٥٦١ - (حدثنا يزيد بن هارون) (١) قال: (أخبرنا) (٢) محمد بن عمرو قال: حدثني عاصم بن عمر بن قتادة قال: لما نام رسول اللَّه ﷺ (٣) حين أمسى (أتاه) (٤) ⦗٤٩١⦘ جبريل (أو قال) (٥) (ملك) (٦)، فقال: (ما) (٧) رجل من أمتك مات الليلة، استبشر بموته أهل السماء، (فقال) (٨): "لا، إلا أن يكون (سعدا) (٩) فإنه أمسى (دنفا) (١٠)، ما فعل سعد؟ " قالوا: يا رسول اللَّه قد قبض، وجاءه قومه فاحتملوه إلى دارهم، قال: فصلى رسول اللَّه ﷺ (الفجر) (١١) ثم خرج وخرج الناس، (فبت) (١٢) رسول اللَّه ﷺ الناس مشيا حتى إن (شسوع) (١٣) نعالهم (لتقطع) (١٤) من أرجلهم، وإن أرديتهم لتسقط عن (عواتقهم) (١٥)، فقال رجل: يا رسول اللَّه (بتت) (١٦) الناس فقال: "إني أخشى أن تسبقنا إليه الملائكة كما سبقتنا إلى حنظلة" (١٧).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عاصم بن عمر بن قتادہ سے روایت ہے کہ جب رات ہوئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جبرائیل آئے یا فرمایا : کوئی فرشتہ آیا اور پوچھا : آپ کی امت میں سے کون سا آدمی آج رات وفات پا گیا ہے۔ آسمان والوں کو اس کی موت پر خوشی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : نہیں، الا یہ کہ وہ سعد ہوں کیونکہ آج شام وہ سخت بیمار تھے۔ سعد کے ساتھ کیا ہوا ؟ صحابہ نے بتایا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! وہ فوت ہوگیا ہے۔ اور ان کی قوم والے آئے تھے اور انہیں اپنے محلہ کی طرف لے گئے ہیں۔ راوی کہتے ہیں۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز فجر پڑھی اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چل نکلے اور لوگ بھی ( آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ) چل نکلے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو (تیز) چلا کر تھکا دیا۔ یہاں تک کہ لوگوں کے تسمے ان کے پاؤں سے گرگئے اور ان کی چادریں ان کے کندھوں سے گرگئیں۔ ایک آدمی نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! آپ نے لوگوں کو (تیز) چلا کر تھکا دیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مجھے اس بات کا ڈر تھا کہ کہیں فرشتے سعد کی طرف ہم سے سبقت نہ کر جائیں جیسا کہ وہ حنظلہ کی طرف ہم سے سبقت کر گئے تھے۔

حواشی
(١) في [جـ]: تكرر.
(٢) في [ي]: (حدثنا)، وفي [أ، ب، ع]: (أنبأنا).
(٣) سقط من: [ع].
(٤) في [أ، ب]: (فأتاه).
(٥) في [ب]: (وقال).
(٦) في [ب]: (لك).
(٧) في [ط، هـ]: (من).
(٨) في [أ، ب]: (قال).
(٩) في [ق، هـ]: (سعد).
(١٠) في [ق]: (دفنا).
(١١) سقط من: [ب].
(١٢) في [ق]: (فشد)، وفي [أ، ب]: (قمت).
(١٣) في [أ، ب]: (استنزع)، وفي [ع]: (المشستدع).
(١٤) في [ب]: (ليقطع).
(١٥) في [ب]: (عواقبهم)، وفي [س]: (عواتفهم).
(١٦) في [أ، ب، س، ع، ي]: (ثبت)، وفي [ق]: (تعب).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب المغازي / حدیث: 39561
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ عاصم تابعي، ومحمد بن عمرو صدوق، أخرجه أحمد في فضائل الصحابة (١٤٨٩)، وابن سعد ٣/ ٤٢٣، وإسحاق (١١٢٦)، وورد من حديث عاصم عن محمود بن لبيد، أخرجه البخاري في الأدب المفرد (١١٢٩)، والتاريخ الكبير ٧/ ٤٠٢، والتاريخ الأوسط (٦٦)، وابن سعد ٣/ ٤٢٧.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39561، ترقيم محمد عوامة 37952)