مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
الصلاة في أعطان الإبل باب: اونٹوں کے باندھنے کی جگہ یعنی باڑہ میں نماز ادا کرنے کا حکم
حدیث نمبر: 3924
٣٩٢٤ - حدثنا يحيى بن سعيد عن حسين المعلم عن ابن بريدة عن ماعز بن نضلة قال: أتانا (أبو ذر) (١) فدخل زرب غنم لنا فصلى فيه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ماعز بن نضلہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ذر ہمارے یہاں تشریف لائے اور بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھی۔
حواشی
(١) ورد في [جـ]: (أبو داود)، وفي [ك]: (در).
(٢) مجهول؛ ماعز بن نضلة مجهول.