مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في الرجل والمرأة يغتسلان بماء واحد باب: عورت اور مرد کے ایک برتن سے غسل کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 379
٣٧٩ - حدثنا إسماعيل بن علية عن حبيب بن شهاب عن أبيه أنه سأل أبا هريرة (عن سؤر طهور المرأة يتطهر منه) (١) (فقال) (٢): إن كنا لننقز حول قصعتنا نغتسل منها كلانا (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے عورت کے بچے ہوئے پانی سے وضو کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا ” ہم ایک بڑے برتن کے گرد بیٹھ کر پانی لیتے تھے اور اسی میں سے غسل کرتے تھے “
حواشی
(١) زيادة في [د].
(٢) في [د، هـ]: (قال).