٣٧٠ - حدثنا سفيان بن عيينة عن عمرو عن جابر بن (زيد) (١) عن ابن عباس عن ميمونة قالت: كنت أغتسل أنا والنبي ﷺ من إناء واحد (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمونہ ام المؤمنین فرماتی ہیں کہ میں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ہی برتن سے غسل کرلیا کرتے تھے۔
٣٧١ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن عروة عن عائشة قالت: كان النبي ﷺ يغتسل من الفرق -وهو القدح- وكنت أغتسل أنا وهو من إناء واحد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بڑے برتن سے غسل فرمایا کرتے تھے اور (بعض اوقات) میں اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ہی برتن سے غسل کرلیا کرتے تھے۔
٣٧٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم عن الأسود عن عائشة قالت: كنت أغتسل أنا ورسول اللَّه ﷺ من إناء واحد، ونحن جنبان (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حالت جنابت میں ایک ہی برتن سے غسل کرلیا کرتے تھے۔
٣٧٣ - حدثنا وكيع عن أسامة بن زيد عن النعمان بن خربوذ قال: سمعت أم صبية الجهنية تقول: ريما اختلفت يدي ويد رسول اللَّه ﷺ في الوضوء من إناء واحد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام صبیہ جھنیہ فرماتی ہیں کہ ایک برتن سے وضو کے دوران بعض اوقات میرا ہاتھ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ سے ٹکرا جاتا تھا۔
٣٧٤ - حدثنا ابن علية عن هشام الدستوائي عن يحيى بن أبي كثير قال: حدثنا أبو سلمة عن زينب بنت أم سلمة عن أم سلمة: أنها كانت ورسول اللَّه ﷺ يغتسلان من إناء واحد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام سلمہ ام المؤمنین فرماتی ہیں کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ہی برتن سے غسل کرلیا کرتے تھے۔
٣٧٥ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا (مغيرة عن) (١) إبراهيم عن عائشة قالت: كنت أغتسل أنا والنبي ﷺ من إناء واحد نضع أيدينا معا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ام المؤمنین فرماتی ہیں کہ میں اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ہی برتن سے غسل کرلیا کرتے تھے اور ہم اس برتن میں ہاتھ بھی ایک ساتھ ڈالتے تھے۔
٣٧٦ - حدثنا حماد بن خالد عن محمد بن صالح عن حميد (بن نافع) (١) عن أم سعد امرأة زيد بن ثابت قالت: كنت أغتسل أنا وزيد من إناء واحد (من الجنابة) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن ثابت کی اہلیہ حضرت ام سعد فرماتی ہیں کہ میں اور حضرت زید جنابت کا غسل ایک ہی برتن سے کرتے تھے۔
٣٧٧ - [حدثنا (١) حفص بن غياث عن ابن جريج عن نافع عن ابن عمر قال: لا بأس أن يدليا الجنبان من إناء واحد] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر دو جنبی (میاں بیوی) ایک برتن میں ہاتھ ڈال کر غسل کریں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
٣٧٨ - حدثنا وكيع عن مسعر عن قيس بن مسلم عن أم الحجاج الجدلية قالت: ربما نازعت عبد اللَّه الوضوء (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام حجاج جدلیہ فرماتی ہیں کہ بعض اوقات وضو کرتے ہوئے میں (اپنے خاوند) حضرت ابن مسعود سے ٹکرا جاتی تھی۔
٣٧٩ - حدثنا إسماعيل بن علية عن حبيب بن شهاب عن أبيه أنه سأل أبا هريرة (عن سؤر طهور المرأة يتطهر منه) (١) (فقال) (٢): إن كنا لننقز حول قصعتنا نغتسل منها كلانا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے عورت کے بچے ہوئے پانی سے وضو کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا ” ہم ایک بڑے برتن کے گرد بیٹھ کر پانی لیتے تھے اور اسی میں سے غسل کرتے تھے “
٣٨٠ - حدثنا أسباط بن محمد عن الشيباني عن عكرمة قال: تغتسل المرأة بسؤر زوجها، وينتهزان من إناء واحد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ عورت اپنے خاوند کے بچے ہوئے پانی سے بھی غسل کرسکتی ہے اور دونوں ایک ساتھ بھی پانی لے سکتے ہیں۔
٣٨١ - حدثنا (عبيد اللَّه) (١) قال: أنا إلسرائيل عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قال: كان رسول اللَّه ﷺ يغتسل هو وأهله من إناء واحد (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے گھر والوں کے ساتھ ایک ہی برتن سے غسل فرما لیا کرتے تھے۔
٣٨٢ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن أبي إسحاق عن أبي عمار قال: إذا اغتسل الرجل والمرأة من إناء واحد بدأ الرجل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عمار فرماتے ہیں کہ جب مرد اور عورت ایک برتن سے غسل کرنا چاہیں تو ابتداء مرد کرے۔
٣٨٣ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عطاء بن السائب عن الشعبي قال: يغتسل الرجل وامرأته من إناء واحد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ آدمی اور اس کی بیوی ایک برتن سے غسل کرسکتے ہیں۔
٣٨٤ - حدثنا محمد بن الحسن الأسدي قال: حدثنا شريك عن عبد اللَّه بن محمد بن عقيل عن جابر بن عبد اللَّه قال: كان رسول اللَّه ﷺ وأزواجه يغتسلون من إناء واحد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کی ازواج ایک ہی برتن سے غسل فرما لیا کرتے تھے۔
٣٨٥ - حدثنا هشيم قال أنا عبد الملك عن عطاء عن عائشة قالت: كنت أغتسل أنا والنبي ﷺ من إناء واحد، ولكنه كان يبدأ (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک برتن سے غسل کرلیا کرتے تھے لیکن ابتداء حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی فرماتے تھے۔