مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في الرجل والمرأة يغتسلان بماء واحد باب: عورت اور مرد کے ایک برتن سے غسل کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 371
٣٧١ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن عروة عن عائشة قالت: كان النبي ﷺ يغتسل من الفرق -وهو القدح- وكنت أغتسل أنا وهو من إناء واحد (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بڑے برتن سے غسل فرمایا کرتے تھے اور (بعض اوقات) میں اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ہی برتن سے غسل کرلیا کرتے تھے۔