مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 3707
باب: دن کی نمازوں میں کیسے قراءت کی جائے گی ؟
في قراءة النهار كيف هي في الصلاة؟
حدیث نمبر: 3707
٣٧٠٧ - حدثنا أزهر عن ابن (عون) (١): أن عمر بن عبد العزيز صلى فرفع صوته، فأرسل إليه سعيد: أفتان (أنت) (٢) أيها الرجل؟!.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے نماز میں اونچی آواز سے قراءت کی تو حضرت سعید بن مسیب نے انہیں پیغام بھیجا کہ اے آدمی! کیا آپ لوگوں کو فتنہ میں ڈالنے والے ہیں ؟ !
حواشی
(١) في [أ]: (عوف).
(٢) سقط من [أ، ب، جـ، ك].