مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 3706

باب: دن کی نمازوں میں کیسے قراءت کی جائے گی ؟

في قراءة النهار كيف هي في الصلاة؟

حدیث نمبر: 3706
٣٧٠٦ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم عن علقمة قال: (قمت) (١) إلى جنب عبد اللَّه وهو يصلي في المسجد فما علمت أنه يقرأ حتى سمعته (يقول) (٢): ﴿رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا﴾ فعلمت أنه يقرأ في سورة طه (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ مسجد میں نماز پڑھ رہے تھے، میں ان کے ساتھ کھڑا ہوگیا۔ مجھے معلوم نہ ہوسکا کہ وہ تلاوت کررہے ہیں، لیکن جب انہوں نے { رَبِّ زِدْنِی عِلْمًا } کہا تو مجھے پتہ چل گیا کہ وہ سورة طہ پڑھ رہے ہیں۔

حواشی
(١) في [جـ، ك]: (قمت)، وفي [أ، ب، هـ]: (صليت).
(٢) سقط من: [ب].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 3706
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4045، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3698، 3699، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9390، ترقيم محمد عوامة: 3687»