مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
في قراءة النهار كيف هي في الصلاة؟ باب: دن کی نمازوں میں کیسے قراءت کی جائے گی ؟
حدیث نمبر: 3706
٣٧٠٦ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم عن علقمة قال: (قمت) (١) إلى جنب عبد اللَّه وهو يصلي في المسجد فما علمت أنه يقرأ حتى سمعته (يقول) (٢): ﴿رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا﴾ فعلمت أنه يقرأ في سورة طه (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ مسجد میں نماز پڑھ رہے تھے، میں ان کے ساتھ کھڑا ہوگیا۔ مجھے معلوم نہ ہوسکا کہ وہ تلاوت کررہے ہیں، لیکن جب انہوں نے { رَبِّ زِدْنِی عِلْمًا } کہا تو مجھے پتہ چل گیا کہ وہ سورة طہ پڑھ رہے ہیں۔
حواشی
(١) في [جـ، ك]: (قمت)، وفي [أ، ب، هـ]: (صليت).
(٢) سقط من: [ب].