مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
(باب) من كره أن يتوضأ بفضل وضوئها باب: ان حضرات کا بیان جو عورت کے پس ماندہ سے وضو کرنے کو نا پسندیدہ خیال کرتے ہیں
حدیث نمبر: 362
٣٦٢ - حدثنا أبو معاوية عن (عاصم) (١) عن غنيم بن قيس قال: إذا خلت المرأة بالوضوء دونك؛ فلا توضأ بفضلها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت غنیم بن قیس فرماتے ہیں کہ اگر عورت تم سے پہلے وضو کرلے تو تم اس کے استعمال کردہ پانی سے وضو نہ کرو۔
حواشی
(١) في حاشية [خ]: (الأحول).