مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 36007
باب: جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
في أمر القادسية وجلولاء
٣٦٠٠٧ - قال حصين: وكان النعمان بن مقرن على كسكر، قال: فكتب إلى عمر: يا أمير المؤمنين إن مثلي ومثل كسر كمثل رجل شاب عند مومسة (تلون) (١) له وتعطر، وإني أنشدك باللَّه لما عزلتني عن كسكر، وبعثتني في جيش من جيوش المسلمين، قال: فكتب إليه: سر إلى الناس بنهاوند فأنت عليهم. ⦗٢٥⦘ قال: فسار إليهم فالتقوا، فكان أول قتيل، قال: وأخذ سويد بن مقرن الراية ففتح اللَّه لهم وأهلك اللَّه المشركين، فلم يقم لهم جماعة بعد يومئذ، قال: وكان أهل (كل) (٢) مصر يسيرون إلى عدوهم (و) (٣) بلادهم. قال حصين: لما هزم المشركون من المدائن لحقهم يحلولاء، ثم رجع وبعث عمار بن ياسر فسار حتى نزل المدائن، قال: وأراد أن ينزلها بالناس، فاجتواها الناس وكرهوها. فبلغ عمر أن الناس كرهوها فسأل: هل يصلح بها الإبل؟ قالوا: لا؛ لأن بها البعوض، قال: فقال عمر: فإن العرب لا تصلح بأرض لا يصلح بها الإبل، قال: (فرجعوا) (٤)، قال: فلقي سعد (عباديا) (٥)، قال: فقال: أنا أدلكم على أرض ارتفعت من البقة وتطأطأت من السبخة وتوسطت الريف وطعنت في أنف التربة، قال: أرض بين الحيرة والفرات (٦).حضرت حصین فرماتے ہیں کہ حضرت نعمان بن مقرن رضی اللہ عنہ کسکر کے حاکم تھے۔ انہوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو خط لکھا کہ اے امیر المومنین ! میری اور کسکر کی مثال اس نوجوان جیسی ہے جو ایک فاحشہ عورت کے پاس ہو اور وہ اس کے لئے بناؤ سنگھار کرتی اور خوشبو لگاتی ہو۔ میں آپ کو اللہ کی قسم دیتا ہوں کہ مجھے کسکر سے معزول کردیں اور مسلمانوں کے کسی لشکر میں بھیج دیں۔ حضرت عمر نے انہیں لکھا کہ نہاوند میں لوگوں کے پاس چلے جاؤ، تم ان کے امیر ہو۔ چنانچہ وہ ان کے پاس گئے اور دشمن سے مقابلہ ہوا تو وہ سب سے پہلے شہید ہوئے۔ حضرت سوید بن مقرن رضی اللہ عنہ نے جھنڈا سنبھالا، پھر اللہ تعالیٰ نے انہیں فتح عطا فرمائی اور مشرکین کو ہلاک کردیا، اور اس دن کے بعد ان کی کوئی جماعت قائم نہ رہ سکی۔ راوی کہتے ہیں کہ ہر شہر والے اپنے دشمنوں اور ان کے علاقوں کی طرف بڑھنے لگے۔ حضرت حصین فرماتے ہیں کہ جب مشرکین مدائن سے شکست کھا کر بھاگے تو وہ جلولاء میں ان تک جا پہنچے، پھر واپس لوٹے اور حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو بھیجا۔ وہ چلے یہاں تک کہ مدائن میں ٹھہرے اور لوگوں کو وہاں بسانا چاہا، لیکن لوگوں کو وہاں کی آب و ہوا موافق نہ آئی اور انہوں نے اسے ناپسند کیا۔ حضرت عمر کو معلوم ہوا کہ لوگ اسے ناپسند کرتے ہیں تو انہوں نے پوچھا کہ کیا وہاں اونٹ ٹھیک رہتے ہیں ؟ لوگوں نے کہا کہ نہیں، کیونکہ وہاں مچھر ہیں۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ عرب ایسی زمین میں ٹھیک نہیں رہتے جس میں اونٹ ٹھیک نہ رہیں۔ چنانچہ وہ لوٹ آئے۔ پھر حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی ایک عبادی سے ملاقات ہوئی۔ اس نے کہا کہ میں تمہیں ایسی زمین بتاتا ہوں جو مچھروں سے بلند ہے، شور زدہ زمین سے نیچی ہے، زرعی علاقے کے درمیان ہے اور عمدہ مٹی میں بڑھی ہوئی ہے۔ اس نے کہا کہ وہ حیرہ اور فرات کے درمیان کی زمین ہے۔