مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 36006

باب: جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان

في أمر القادسية وجلولاء

حدیث نمبر: 36006
٣٦٠٠٦ - قال: وقال أبو وائل: إن المشركين لما انهزموا من جلولاء أتوا نهاوند، قال: فاستعمل عمر بن الخطاب على أهل الكوفة حذيفة بن اليمان، وعلى أهل البصرة مجاشع بن مسعود السلمي. قال: (فأتاه) (١) عمرو بن معدي كرب فقال له: أعطني (فرس مثلي) (٢)، وسلاح مثلي، قال: نعم، أعطيك من مالي، قال: فقال له عمرو بن معدي كرب: واللَّه لقد هاجيناكم (فما أفحمناكم) (٣) وقاتلناكم فما أجبناكم، وسألناكم فما (أبخلناكم) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور

راوی کہتے ہیں کہ حضرت ابو وائل نے فرمایا کہ جب مشرکین جلولاء سے شکست کھا کر بھاگے تو نہاوند آگئے۔ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کوفہ والوں پر حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کو اور بصرہ والوں پر حضرت مجاشع بن مسعود سلمی رضی اللہ عنہ کو امیر مقرر فرمایا۔ پھر حضرت عمرو بن معدی کرب رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے اور عرض کیا کہ مجھے میرے جیسے آدمی کے لائق گھوڑا اور میرے جیسے آدمی کے لائق ہتھیار دیجئے۔ انہوں نے فرمایا کہ ٹھیک ہے، میں تمہیں اپنے مال میں سے دوں گا۔ حضرت عمرو بن معدی کرب رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا کہ خدا کی قسم ! ہم نے آپ لوگوں کی ہجو کی تو آپ کو لاجواب نہ پایا، ہم نے آپ سے جنگ کی تو آپ کو بزدل نہ پایا، اور ہم نے آپ سے مانگا تو آپ کو بخیل نہ پایا۔

حواشی
(١) في [أ، هـ]: (فأتى).
(٢) في [هـ]: (فرسي).
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) في [هـ]: (أنجلناكم).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البعوث والسرايا / حدیث: 36006
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ وهو تكملة الخبر ١٢/ ٥٦٥.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36006، ترقيم محمد عوامة ---)