مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 36005
باب: جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
في أمر القادسية وجلولاء
٣٦٠٠٥ - قال حصين: وسمعت شيخا منا يقال: له عبيد بن جحش قال: لقد رأيتنا نمشي على ظهور الرجال، نعبر الخندق على ظهور الرجال، ما مسهم (سلاح) (١)، قد قتل بعضهم بعضا. قال: ووجدنا جرابًا فيه كافور، قال: فحسبناه ملحًا لا نشك فيه أنه ملح، قال: فطبخنا لحما فطرحنا منه فيه، (فلم) (٢) نجد له طعما فمر بنا عبادي معه قميص، قال: فقال: يا معشر المعربين لا تفسدوا طعامكم فإن ملح هذه الأرض لا خير فيه، هل لكم أن أعطيكم فيه هذا القميص. قال: (فأعطانا) (٣) به قميصًا، فأعطيناه صاحبا لنا فلبسه، قال: فجعلنا ⦗٢٣⦘ نطيف به ونعجب (٤)، قال: فإذا (ثمن) (٥) القميص حين (عرفنا) (٦) الثياب درهمان. قال: ولقد رأيتني أشرت إلى رجل وإن عليه لسوارين من ذهب وإن سلاحه تحت في قبر من تلك القبور، وأشرت إليه فخرج إلينا، قال: فما (كلمنا ولا) (٧) كلمناه حتى ضربنا عنقه. فهزمناهم حتى بلغوا الفرات قال: فركبنا فطلبناهم فانهزموا حتى انتهوا [(سوراء) (٨)، قال: فطلبناهم فانهزموا حتى أتوا السراة، قال: فطلبناهم حتى انتهوا إلى] (٩) المدائن، قال: فنزلنا (كوثى) (١٠)، قال: ومسلحة (للمشركين) (١١) (بديري من) (١٢) (المسالح) (١٣)، فأتتهم خيل المسلمين فتقاتلهم، فانهزمت مسلحة المشركين حتى لحقوا بالمدائن. وسار المسلمون حتى نزلوا على شاطئ دجلة، وعبر طائفة من المسلمين من (كلواذي) (١٤) من أسفل من الدائن فحصروهم حتى ما (يجدون) (١٥) طعامًا إلا ⦗٢٤⦘ كلابهم (وسنانيرهم) (١٦)، قال: فتحملوا في ليلة حتى أتوا جلولاء، قال: فسار إليهم سعد بالناس وعلى مقدمته هاشم بن عتبة، قال: وهي الواقعة التي كانت، قال: فأهلكهم اللَّه وانطلق (فلهم) (١٧) إلى نهاوند.حضرت حصین فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے ایک بزرگ عبید بن جحش کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ہم آدمیوں کی پشتوں پر چل رہے تھے اور آدمیوں کی پشتوں پر خندق عبور کر رہے تھے۔ انہیں کسی ہتھیار نے چھوا تک نہیں تھا، انہوں نے ایک دوسرے کو قتل کیا تھا۔ ہمیں ایک تھیلے میں کچھ کافور ملا، ہم نے بلاشبہ سمجھا کہ یہ نمک ہے۔ چنانچہ ہم نے گوشت پکایا اور اس پر اسے ڈالا لیکن ہمیں کچھ ذائقہ محسوس نہ ہوا۔ ہمارے پاس سے ایک قمیص لئے ہوئے ایک عبادی (حیرہ کا نصرانی عرب) گزرا اور اس نے کہا کہ اے عرب کے لوگو ! اپنا کھانا خراب نہ کرو۔ اس سرزمین کے نمک میں کوئی خیر نہیں۔ کیا میں تمہیں اس کے بدلے یہ قمیص دے دوں ؟ چنانچہ اس نے ہمیں اس کے بدلے ایک قمیص دے دی۔ ہم نے وہ قمیص اپنے ایک ساتھی کو دی اور اس نے پہن لی۔ ہم اس کے گرد گھومنے لگے اور تعجب کرنے لگے۔ پھر جب ہم نے کپڑوں کو پہچانا تو معلوم ہوا کہ اس قمیص کی قیمت دو درہم ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک ایسے آدمی کی طرف اشارہ کیا جس نے سونے کے دو کنگن پہن رکھے تھے اور اس کا ہتھیار ان قبروں میں سے ایک قبر میں تھا۔ میں نے اس کی طرف اشارہ کیا تو وہ باہر نکل آیا، نہ اس نے ہم سے بات کی اور نہ ہم نے اس سے بات کی یہاں تک کہ ہم نے اس کی گردن اڑا دی۔ پھر ہم نے انہیں شکست دی یہاں تک کہ وہ فرات تک پہنچ گئے۔ پھر ہم سوار ہوئے اور ان کا پیچھا کیا تو وہ شکست کھا کر سوراء تک چلے گئے۔ پھر ہم نے ان کا پیچھا کیا تو وہ شکست کھا کر سراۃ چلے گئے۔ پھر ہم نے ان کا پیچھا کیا یہاں تک کہ وہ مدائن پہنچ گئے۔ پھر ہم کوثیٰ نامی جگہ ٹھہرے۔ دیری میں مشرکین کی ایک مسلح چوکی تھی۔ مسلمانوں کے گھڑ سوار ان کے پاس آئے اور ان سے جنگ کی تو مشرکین کی مسلح چوکی شکست کھا کر مدائن سے جا ملی۔ پھر مسلمان چلے اور دریائے دجلہ کے کنارے جاکر پڑاؤ ڈالا۔ پھر مسلمانوں کی ایک جماعت نے کلواذی سے، مدائن کی نچلی جانب سے دریا عبور کیا اور کافروں کا محاصرہ کرلیا۔ یہاں تک کہ ان کے پاس کھانے کے لئے ان کے کتوں اور بلیوں کے سوا کچھ نہ بچا۔ پھر وہ ایک رات کوچ کرکے جلولاء آئے اور حضرت سعد رضی اللہ عنہ لوگوں کو لے کر ان کی طرف چلے اور حضرت ہاشم بن عتبہ رضی اللہ عنہ لشکر کے ہراول پر تھے۔ یہی وہ معرکہ ہے جو پیش آیا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے انہیں ہلاک کردیا اور ان کے بچے کھچے لوگ نہاوند چلے گئے۔