مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35995
باب: سیدنا ابو عبید(ابن مسعود ثقفی رضی اللہ عنہ )کی مہران میں جنگ اور اس کی تفصیلات کا بیان
في قتال أبي عبيد (مهران) وكيف كان (أمره)
حدیث نمبر: 35995
٣٥٩٩٥ - حدثنا معاذ بن معاذ قال: ثنا التيمي عن أبي عثمان قال: لما قتل أبو عبيد وهزم أصحابه قال عمر: أنا فئتكم (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابو عبید شہید کردیئے گئے اور ان کے ساتھی شکست کھا گئے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا کہ میں تمہاری پناہ گاہ ہوں (یعنی وہ جماعت جس کی طرف تم پلٹ سکتے ہو)۔