مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35994

باب: سیدنا ابو عبید(ابن مسعود ثقفی رضی اللہ عنہ )کی مہران میں جنگ اور اس کی تفصیلات کا بیان

في قتال أبي عبيد (مهران) وكيف كان (أمره)

حدیث نمبر: 35994
٣٥٩٩٤ - حدثنا أبو أسامة عن إسماعيل عن قيس قال: قال لي جرير: انطلق بنا إلى مهران، فانطلقت معه حيث (اقتتلوا) (١)، فقال لي: لقد رأيتني فيما هاهنا في مثل حريق النار، يطعنوني من كل جانب (بنيازكهم) (٢)، فلما رأيت الهلكة جعلت أقول: يافرسي ألا يا جرير، فسمعوا صوتي فجاءت قيس، ما يردهم (شيء) (٣) حتى (تخلصوني) (٤)، قلت: (فلقد) (٥) عبرت شهرًا ما أرفع لي ⦗١٦⦘ (جنبًا) (٦) من أثر (النيازك) (٧) قال: قال قيس: لقد رأيتنا نخوض دجلة وإن أبواب المدائن لمغلقة (٨).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت قیس فرماتے ہیں کہ حضرت جریر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا کہ ہمارے ساتھ مہران چلو۔ چنانچہ میں ان کے ساتھ اس جگہ گیا جہاں لوگوں نے جنگ کی تھی۔ انہوں نے مجھ سے فرمایا کہ میں نے اس جگہ اپنے آپ کو گویا بھڑکتی ہوئی آگ میں دیکھا تھا، وہ ہر طرف سے اپنے چھوٹے نیزوں سے مجھے زخمی کر رہے تھے۔ جب میں نے ہلاکت دیکھی تو میں پکارنے لگا : اے میرے گھوڑے ! اے جریر ! انہوں نے میری آواز سن لی تو قبیلہ قیس کے لوگ آگئے اور کوئی چیز انہیں روک نہ سکی یہاں تک کہ انہوں نے مجھے چھڑا لیا۔ میں نے کہا کہ میں نے ایک مہینہ اس حال میں گزارا کہ نیزوں کے زخموں کی وجہ سے اپنا پہلو نہ اٹھا سکتا تھا۔ راوی کہتے ہیں کہ حضرت قیس نے فرمایا کہ ہم نے اپنے آپ کو دیکھا کہ ہم دریائے دجلہ میں سے گزر رہے تھے اور مدائن کے دروازے بند تھے۔

حواشی
(١) في [أ، هـ]: (أقبلوا).
(٢) في [أ، ب]: (بنازلهم).
(٣) في [أ، ب، هـ]: (مني).
(٤) في [أ، هـ]: (يخلصوني).
(٥) في [هـ]: (قد).
(٦) في [أ، هـ]: (حبًا).
(٧) في [أ، ب]: (الينازلة)، وفي [جـ]: (التبازكه).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البعوث والسرايا / حدیث: 35994
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 34427»