مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35996
باب: سیدنا ابو عبید(ابن مسعود ثقفی رضی اللہ عنہ )کی مہران میں جنگ اور اس کی تفصیلات کا بیان
في قتال أبي عبيد (مهران) وكيف كان (أمره)
حدیث نمبر: 35996
٣٥٩٩٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا ابن عون عن ابن سيرين قال: لما بلغ عمر قتل أبي عبيد الثقفي قال: إن كنت له فئة لو انحاز إليَّ (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو ابو عبید ثقفی کی شہادت کی خبر ملی تو انہوں نے فرمایا کہ اگر وہ میری طرف پلٹ آتے تو میں ان کی پناہ گاہ (یعنی وہ جماعت جس کی طرف پلٹا جا سکتا ہے) ہوتا۔
حواشی
(١) منقطع؛ ابن سيرين لا يروي عن عمر.