مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35971
باب: سریہ کا امیر اگر گناہ کے کام کا حکم دے تو اس کی اطاعت نہیں ہو گی
في إمام السرية يأمرهم بالمعصية، من قال: لا طاعة له
٣٥٩٧١ - قال سلام: فلما قرا عليهم عهده قالوا: سلنا، قال: أسئلكم طعاما آكله وعلفا لحماري هذا، قال: فأقام فيهم ما شاء اللَّه، ثم كتب إليه عمر أن أقدم، فخرج فلما بلغ عمر قدومه كمن له في مكان حيث يراه، فلما رآه على (الحال الذي) (١) خرج من عنده عليها أتاه عمر فالتزمه وقال: أنت أخي وأنا أخوك.حضرت سلام فرماتے ہیں کہ جب حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ان کے سامنے عہد نامہ پڑھ کر سنایا تو لوگوں نے عرض کی سوال کیجئے۔ انہوں نے فرمایا کہ میں تم سے اپنے کھانے کیلئے کھانا اور اس گدھے کیلئے چارہ مانگتا ہوں۔ پھر وہ ان میں رہے جتنا اللہ نے چاہا، پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو لکھا کہ آجائیں۔ پس حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نکل پڑے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو جب ان کے آنے کی خبر ملی تو ایسی جگہ چھپ گئے جہاں سے انہیں دیکھ سکیں۔ پھر جب ان کو اسی حال میں دیکھا جس حال میں وہ ان کے پاس سے نکلے تھے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے، ان کو گلے لگایا اور فرمایا آپ میرے بھائی ہیں اور میں آپ کا بھائی ہوں۔