مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35931
باب: کوئی شخص اپنا جانور چھوڑ دے اور دوسرا شخص اس کو پکڑ کر پال لے
في الرجل يخلي عن دابته فيأخذها الرجل
حدیث نمبر: 35931
٣٥٩٣١ - حدثنا أسباط بن محمد عن مطرف عن عامر في رجل سيب دابته فأخذها رجل (١) فجاء صاحبها فخاصمه إلى عامر، فقال: هذا أمر قد قضي فيه (قبل) (٢) اليوم، إن كان سيبها في (خوف و) (٣) (مفازة) (٤) فهو أحق بدابته، وإن كان سيبها في كلأ وأمن فلا حق له فيها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے اپنا جانور آزاد چھوڑ دیا تو اس کو دوسرے آدمی نے پکڑ لیا، پھر اس کا مالک آیا اور حضرت عامر کے پاس جھگڑا لے کر حاضر ہوا۔ حضرت عامر نے فرمایا یہ ایسا معاملہ ہے جس کے متعلق آج کے دن سے قبل فیصلہ ہوچکا ہے اگر تو اس نے خوف والی جگہ اور بیابان میں اپنا جانور چھوڑا تھا تو پھر یہ اپنے جانور کا زیاد ہ حقدار ہے، اور اگر چارے اور امن والی جگہ میں چھوڑا ہے تو پھر اس میں اس کا کوئی حق نہیں ہے۔
حواشی
(١) في [ط، هـ]: زيادة (قال).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) في [أ، ب، ط، هـ]: (جوف).
(٤) في [أ، ب، جـ]: (فحازه).