مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35930
باب: کوئی شخص اپنا جانور چھوڑ دے اور دوسرا شخص اس کو پکڑ کر پال لے
في الرجل يخلي عن دابته فيأخذها الرجل
حدیث نمبر: 35930
٣٥٩٣٠ - حدثنا أبو أسامة عن عثمان بن غياث عن الحسن في الرجل يترك الدابة في أرض القفر قال: هي لمن أحياها.مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کوئی شخص اپنا جانور بےآب وگاہ زمین میں چھوڑ دے تو جو اس کو پال لے اور چارہ وغیرہ کھلائے وہ اس کا ہے۔