حدیث نمبر: 35931
٣٥٩٣١ - حدثنا أسباط بن محمد عن مطرف عن عامر في رجل سيب دابته فأخذها رجل (١) فجاء صاحبها فخاصمه إلى عامر، فقال: هذا أمر قد قضي فيه (قبل) (٢) اليوم، إن كان سيبها في (خوف و) (٣) (مفازة) (٤) فهو أحق بدابته، وإن كان سيبها في كلأ وأمن فلا حق له فيها.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے اپنا جانور آزاد چھوڑ دیا تو اس کو دوسرے آدمی نے پکڑ لیا، پھر اس کا مالک آیا اور حضرت عامر کے پاس جھگڑا لے کر حاضر ہوا۔ حضرت عامر نے فرمایا یہ ایسا معاملہ ہے جس کے متعلق آج کے دن سے قبل فیصلہ ہوچکا ہے اگر تو اس نے خوف وغیرہ کی وجہ سے اپنا جانور چھوڑا تھا تو پھر یہ اپنے جانور کا زیاد ہ حقدار ہے، اور اگر چارے کی وجہ سے چھوڑا ہے تو پھر اس میں اس کا کوئی حق نہیں ہے۔

حواشی
(١) في [ط، هـ]: زيادة (قال).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) في [أ، ب، ط، هـ]: (جوف).
(٤) في [أ، ب، جـ]: (فحازه).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35931
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35931، ترقيم محمد عوامة 34367)