مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35922
باب: جنگ میں مکر اور دھوکا دینا
في المكر و (الخدعة) في الحرب
٣٥٩٢٢ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد الملك بن أبجر قال: قال رجل يقال له صبيح: كنا معاشر الفطح مع علي، قال: وكان علي رجلًا ⦗٥٣٠⦘ (مجربًا) (١)، قال: وكان يقول: الحرب خدعة، قال: فينتهي إلى الصخرة، قال: فيقول: اللَّه أكبر، صدق اللَّه ورسوله صخرة، قال: فنرى نحن أنه شيء قيل له، قال: فينتهي إلى دجلة، فيقول: دجلة (٢) اللَّه أممبر صدق اللَّه ورسوله، فنرى نحن أنه شيء قيل له (٣).حضرت عبدالملک بن ابجر رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ صبیح نامی ایک شخص نے کہا : ہم فطح کے لوگ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے، فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ تجربہ کار انسان تھے، فرماتے تھے کہ جنگ خفیہ چال چلنے کا نام ہے، فرماتے ہیں کہ وہ چٹان تک پہنچتے اور فرماتے : اللہ اکبر، اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا، چٹان ہے۔ راوی فرماتے ہیں کہ ہم سمجھتے کہ یہ کوئی بات ہے جو انہیں بتائی گئی ہے، پھر وہ دجلہ تک پہنچتے اور فرماتے : دجلہ، اللہ اکبر، اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا، اور ہم سمجھتے کہ یہ کوئی بات ہے جو انہیں بتائی گئی ہے۔