مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
في الغزو بالنساء باب: خواتین کو جنگ میں لے کر جانا (خواتین کا جنگ میں شریک ہونا)
حدیث نمبر: 35903
٣٥٩٠٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن الزهري ومحمد بن علي عن يزيد بن هرمز قال: كتب نجدة إلى ابن عباس يسأله عن النساء: هل كن يحضرن مع رسول اللَّه ﷺ الحرب؟ وهل كان يضرب لهن بسهم؟ قال يزيد: كتبت كتاب ابن عباس إلى نجدة: قد كن يحضرن مع رسول اللَّه ﷺ، فأما أن يضرب لهن بسهم، فلا وقد كان يرضخ لهن (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن ہرمز رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نجدہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو خط لکھ کر دریافت کیا کہ کیا خواتین نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جہاد میں شریک ہوتی تھیں اور غنیمت میں ان کو حصہ ملتا تھا ؟ حضرت یزید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی طرف سے نجدہ کو لکھا کر خواتین رسول اکرم ﷺ کے ساتھ جہاد میں شریک ہوتی تھیں، باقی ان کو الگ حصہ نہ ملتا تھا، ان کو تھوڑا سا عطیہ دیا جاتا تھا۔
حواشی
(١) منقطع حكمًا؛ ابن إسحاق مدلس، أخرجه مسلم (١٥١٢)، وأحمد (٣٢٩٩).