مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
في الغزو بالنساء باب: خواتین کو جنگ میں لے کر جانا (خواتین کا جنگ میں شریک ہونا)
حدیث نمبر: 35901
٣٥٩٠١ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن هشام بن حسان عن حفصة بنت سيرين عن أم عطية الأنصارية قالت: غزوت مع رسول اللَّه ﷺ (سبع) (١) غزوات، أخلفهم في رحالهم، فأصنع لهم الطعام وأداوي لهم الجرحى وأقوم على المرضى (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام عطیۃ الانصاریۃ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سات غزوات میں شریک ہوئی میں ان کے کجاو وں کے پیچھے ہوتی اور ان کے لیے کھانا تیار کرتی اور زخمیوں کو مرہم پٹی کرتی اور مریضوں کا خیال رکھتی۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب].