حدیث نمبر: 35894
٣٥٨٩٤ - حدثنا ابن عيينة عن ابن أبي نجيح قال: قال رجل عند مجاهد: قال رسول اللَّه ﷺ: "الواحد شيطان، والاثنان شيطانان"، فقال مجاهد: قد بعث رسول اللَّه ﷺ دحية وحده، وبعث عبد اللَّه وخبابا سرية، ولكن قال عمر: كونوا في أسفاركم ثلاثة، فإن مات (واحد) (١) وليه اثنان، الواحد شيطان، والاثنان شيطانان (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو نجیح رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضرت مجاہد رحمہ اللہ کے پاس کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے اکیلا سفر کرنے والا ایک شیطان اور دو مل کر سفر کرنے والے دو شیطان ہیں، حضرت مجاہد رحمہ اللہ نے فرمایا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت دحیہ کو اکیلے سفر پر روانہ فرمایا تھا، اور حضرت عبد اللہ اور حضرت خباب (دو بندوں کو بھی) لیکن حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا کہ تم سفر میں تین آدمی جایا کرو تاکہ اگر کوئی ایک فوت بھی ہوجائے تو دو بندے اس کے پیچھے ولی ہوں، اکیلا سفر کرنے والا ایک شیطان اور دو سفر کرنے والے دو شیطانوں کی طرح ہیں۔

حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، جـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35894
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ ابن أبي نجيح ومجاهد تابعيان.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35894، ترقيم محمد عوامة 34331)