مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
من كره للرجل أن يسافر وحده باب: جو حضرات تنہا سفر کرنے کو ناپسند کرتے ہیں
حدیث نمبر: 35887
٣٥٨٨٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن حجاج بن أبي (يزيد) (١) (عن مجاهد) (٢) قال: سئل رسول اللَّه ﷺ عن الرجل يسافر وحده؟ قال: "شيطان"، قيل: فالاثنان؟ قال: "شيطانان"، قيل: فالثلاثة؟ قال: "صحابة" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا تنہا آدمی کا سفر کرنا کیسا ہے ؟ آپ نے فرمایا شیطان ہے، یعنی گنہگار ہے، پوچھا گیا کہ اگر دو ہوں ؟ فرمایا گنہگار ہیں، پوچھا گیا اگر تین ہوں ؟ فرمایا بہترین ساتھی ہیں۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (بريدة)، وانظر: التاريخ الكبير ٢/ ٣٧٦، والتعديل ٣/ ١٦٩، والثقات ٦/ ٢٠٢.
(٢) سقط من: [جـ].