٣٥٨٣٧ - حدثنا أبو أسامة عن هشام قال: حدثني رجل عن أبي سلمة عن عائشة قالت: خرجنا مع رسول اللَّه ﷺ في سفر، فنزلنا منزلًا فقال رسول اللَّه ﷺ: " (تعالي) (١) حتى أسابقك"، قالت: فسابقته فسبقته، وخرجت معه بعد ذلك في سفر آخر، فنزلنا منزلًا (فقال) (٢):) (تعالي) (٣) حتى أسابقك"، قالت: فسبقني، فضرب بين كتفي وقال: "هذه بتلك" (٤).حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ہم لوگ رسول اکرم ﷺ کے ساتھ ایک سفر میں تھے ہم نے ایک جگہ پڑاؤ ڈالا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا آؤ دوڑ لگاتے ہیں، ہم نے مسابقہ کیا اور میں سبقت لے گئی، پھر آپ کے ساتھ ایک اور سفر میں تھے اور ہم نے ایک جگہ پڑاؤ ڈالا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : آؤ دوڑ لگاتے ہیں، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے سبقت لے گئے اور پھر میرے کندھے کے درمیان ہاتھ مار کر فرمایا یہ اس مقابلہ کا بدلہ ہے۔