حدیث نمبر: 35808
٣٥٨٠٨ - حدثنا سهل بن يوسف عن حميد عن بكر قال: رأى رجلان ظبيا وهما محرمان فتواخيا فيه وتراهنا، فرماه بعصى فكسره، فأتيا عمر وإلى جنبه ابن عوف فقال لعبد الرحمن: ما تقول؟ قال: هذا قمار ولو كان سبقًا (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت بکر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ دو شخصوں نے ہرن دیکھا اس حال میں کہ وہ دونوں محرم تھے، ان دونوں نے اس میں مقابلہ کیا دونوں نے عصا کے ساتھ مارا اور اس کو توڑ دیا، پھر وہ دونوں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ رضی اللہ عنہ کے ساتھ حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ تشریف فرما تھے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت ابن عوف رضی اللہ عنہ سے پوچھا آپ کی کیا رائے ہے ؟ حضرت ابن عوف رضی اللہ عنہ نے فرمایا یہ جوا ہے اگر چہ یہ مسابقہ تھا۔
حواشی
(١) منقطع؛ بكر لا يروي عن عمر، أخرجه ابن جرير في التفسير ٧/ ٥٠.