مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35807
باب: گھڑ دوڑ اور سبقت لے جانے کی بازی لگانا
باب السباق والرهان
٣٥٨٠٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا سعيد بن (زيد) (١) عن (٢) الزبير ابن خريت عن أبي لبيد قال: أرسلت الخيل والحكم بن أيوب على البصرة قال: فخرجنا ننظر إليها، فقلنا: لو ملنا إلى أنس بن مالك، فملنا إليه وهو في قصره بالزاوية، فقلنا له: يا أبا حمزة أكانوا يتراهنون على عهد رسول اللَّه ﷺ؟ قال: نعم، واللَّه لراهن -يعني رسول اللَّه ﷺ على فرس يقال له سبحة، فجاءت سابقة، فهش لذلك (٣).حضرت ابو لبید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ گھوڑے (دوڑ کے لیے) چھوڑے گئے درآنحالیکہ حضرت حکم بن ایوب بصرہ پر حاکم تھے، ہم باہر نکلے تاکہ ان کو دیکھ سکیں، ہم نے کہا کہ اگر ہم حضرت انس رضی اللہ عنہ بن مالک کے پاس جاتے تو اچھا ہوتا پھر آپ کی طر ف گئے وہ مقام زاویہ میں اپنے محل میں تھے، ہم نے ان سے عرض کیا کہ اے ابو حمزہ رضی اللہ عنہ ! کیا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم عہد نبوی ﷺ میں گھوڑوں کی دوڑ میں مسابقہ کیا کرتے تھے ؟ انہوں نے کہا جی ہاں خدا کی قسم نبی اکرم ﷺ نے اپنے گھوڑے پر ریس لگائی جس کا نام سبحہ تھا پس وہ سبقت لے گیا تو آپ اس پر خوش ہوئے۔