حدیث نمبر: 35795
٣٥٧٩٥ - حدثنا غندر عن شعبة عن سماك قال: سمعت عياضا الأشعري قال: شهدت اليرموك قال: فقال أبو عبيدة بن الجراح: من يراهنني؟ قال: فقال شاب: أنا إن لم تغضب، قال: (فسبقه) (١)، قال: فرأيت عقيصتي أبي عبيدة تنقزان وهو خلفه على فرس (عربي) (٢) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عیاض ، اشعری رضی اللہ عنہ ما فرماتے ہیں کہ میں جنگ یرموک میں حاضر تھا، حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ نے فرمایا کون مجھ سے گھوڑے کی ریس لگائے گا ؟ ایک نوجوان نے کہا کہ میں لگانے کو تیار ہوں اگر آپ غصہ نہ کریں تو، راوی فرماتے ہیں کہ پس وہ ان سے آگے نکل گیا، میں حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کی زلفوں کو دیکھ رہا تھا کہ وہ بکھری ہوئی تھیں اور وہ ان کو ہٹا رہے تھے اور وہ اس نوجوان کے پیچھے عربی گھوڑے پر سوار تھے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ]: (سيفه).
(٢) في [س]: (غربي).