مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
الرجل يحمل على الشيء في سبيل الله متى يطيب لصاحبه؟ باب: کوئی شخص اﷲ کے راستہ میں کسی چیز پر سوار ہو تو وہ جانور کب اس کیلئے حلال ہو گا
حدیث نمبر: 35746
٣٥٧٤٦ - حدثنا أبو معاوية عن (عبيد اللَّه) (١) بن عمر عن محمد بن المنكدر عن ربيعة بن عبد اللَّه بن الهدير قال: كان عمر إذا حمل على فرس أو بعير في سبيل اللَّه قال: إذا جاوزت وادي القرى أو مثلها من طريق مصر فاصنع بها ما بدا لك (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ربیعہ بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ جب کسی کو گھوڑے یا اونٹ پر سوار کرتے جہاد کیلئے تو اس کو فرماتے کہ جب تم وادی قریٰ یا اس کے مثل سے گزر جاؤ شہر کے راستوں سے تو پھر اس کے ساتھ جو چاہو کرو۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (عبد اللَّه).