مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35725
باب: ذمیوں پر مہمان نوازی کو لازم کرنا
في أهل الذمة والنزول عليهم
حدیث نمبر: 35725
٣٥٧٢٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا شعبة عن أبي عمران الجوني قال: سمعت ⦗٤٧٨⦘ جندبا البجلي يقول: كنا نصيب من (طعامهم) (١) من غير أن نشاركهم في بيوتهم، ونأخذ العلج فيدلنا من القرية إلى القرية (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جندب البجلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم ان کے گھروں میں ان کے ساتھ شریک ہوئے بغیر ان کے کھانے میں سے لے لیا کرتے تھے، اور ہم عجمی کافر کو پکڑ لیتے تو وہ ایک بستی سے دوسری بستی کی طرف ہماری رہنمائی کرتا تھا۔
حواشی
(١) في [جـ]: (طعامهمه).